Just in
Home / Urdu / بیدر کی مختلف شخصیات کے سانحہ ئ ارتحال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر کا اظہارِ تعزیت و دعائے مغفرت

بیدر کی مختلف شخصیات کے سانحہ ئ ارتحال پر جماعت اسلامی ہند، بیدر کا اظہارِ تعزیت و دعائے مغفرت

Spread the love

بیدر۔6/جولائی۔(محمدامین نواز)۔

جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کے میڈیا انچارج کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جناب محمد نظآم الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بیدر کی مختلف مختلف شخصیات کے اچانک اور مختصر سے علالت کے بعد شہر کی معروف ہستیاں ہمارے درمیان نہیں رہے، مختلف شخصیات انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔انتقال کر جانے والوں میں جناب غلام جیلانی صاحب موظف سابق صدر APCR وکارکن جماعت، نوجوان انجینئر شفیع الدین بگدلی، امیدوار رکنِ جماعت، عبد الجبار صاحب موظف سرویر متفقِ جماعت، محمد معین الدین پٹیل موظفHMS ہائی اسکول بیدر، خوش دامن صاحبہ مجتبی خان معاون امیر مقامی، عبدالستار صاحب پارس الیکٹریکل خسر جناب ثناء اللہ صدیقی صاحب رکن جماعت، محمد فہیم الدین صاحب صدر انتظامی کمیٹی مسجد سوداگران و دیگر مرحومین مختصرعلالت اور بعض کے چانک سانحہ ارتحال نے ہم سب شہریانِ بیدر کوغم و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس موقع پر جناب مولوی محمد فہیم الدین صاحب، سید جمیل احمد ہاشمی صاحب، محمد معظم سابق امرائے مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر، محمد آصف الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، جناب محمدرفیق احمدسابق ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند، گلبرگہ، جناب محمد اکرم علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند، بیدر محمد عارف الدین معاون امیر مقامی، مولوی ظفر اللہ خان صاحب،محمد طحہٰ کلیم اللہ صاحب، جمیع ارکان و کارکنان جماعتِ اسلامی ہند، بیدر نے تمام مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی ہے۔ امیر مقامی نے ان تمام مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی، اللہ نے ان تمام مرحومین اور دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، ان کی سئیات و لغزشوں کو معاف فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ اور ان تمام مرحومین کے پسماندگان، اہلِ خانہ، رشتہ داروں کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

کوآپریٹو سوسائٹی کی بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز ہوا

Spread the love 5/اگست۔(محمد امین نواز)۔ سی آئی ڈی نے سیون ہلز ...

کرناٹک مقننہ کا اجلاس ستمبر میں ہونا لازمی ہے

Spread the love 5/اگست۔(محمد امین نواز)۔ بنگلور ریاستی حکومت کو اب ریاستی ...

کرناٹک میں کورونا کیس ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئے

Spread the love 5/اگست۔(محمدامین نواز)۔ آج کرناٹک میں کورونا انفیکشن کی جملہ ...

error: Content is protected !!